ممبئی: رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سلمان خان یا فلم میں ان کا کردار نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔
اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے اپنے کردار کی شوٹنگ سے قبل ہی فلم میں کام نہ کرنے کی درخواست کر دی جسے ہدایت کار نے قبول بھی کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا اس فلم میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کام نہیں کر رہی۔
رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا جلد امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسی نئی فلم کو سائن نہیں کیا۔
Yes Priyanka Chopra is no more part of @Bharat_TheFilm & and the reason is very very special , she told us in the Nick of time about her decision and we are very happy for her ... Team Bharat wishes @priyankachopra loads of love & happiness for life ????????????
— ali abbas zafar (@aliabbaszafar) July 27, 2018
ہدایت کار علی ظفر عباس نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔ اپنی ٹویٹ میں علی نے بتایا کہ ’ہاں پریانکا اب بھارت فلم کا حصہ نہیں، اور اس کی وجہ بہت زیادہ خاص ہے، انہوں نے بالکل صحیح وقت پر ہمیں اپنے فیصلے کا بتادیا، اور ہم ان کے لیے بےحد خوش ہیں، ٹیم بھارت کی دعائیں ہیں کہ پریانکا چوپڑا کو ان کی زندگی میں بےحد خوشیاں ملیں‘۔ اس ٹویٹ میں علی عباس نے پریانکا اور نک کی شادی پر بھی اشارہ کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں