لاہور: خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرنگ افسر محمد اختر بھنگو کو دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروا دی۔ این اے 131 میں سینکڑوں ووٹ مسترد ہوئے جو پریزائڈنگ افسر نے دانستہ طور پر کیے۔ انہوں نے استدعا کی کہ مسترد وٹوں اور گنتی کے عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں: اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا جو آپ کا خیال اور حفاظت کرے گا، بشریٰ
خیال رہے عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلا لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا جہاں انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی ہوئی۔
عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83633 ووٹ ملے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں