پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی عمران خان کو مبارکباد

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی عمران خان کو مبارکباد
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے جوش و خروش سے حق رائے دہی استعمال کیا . عوام کے ووٹ سے برتری حاصل کرنیوالے عمران خان کو پشاور زلمی کی ٹیم اور مینجمنٹ نیک خواہشات کا پیغام دیتی ہے ۔


امید ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستان میں تمام کھیل اور ان سے منسلک کھلاڑی ترقی کریں گی. انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخواہ کی حکومت نے گزشتہ سال ایک ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی "زلمی سکول لیگ" کا انعقاد کیا تھا. زلمی سکول لیگ کے دوسرے فیز کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔