بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے، مانی شنکر ایر

بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے، مانی شنکر ایر
کیپشن: عمران خان کی تقریر حالات کے مطابق تھی اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے، مانی۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکر ایر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر حالات کے مطابق تھی اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے ۔ مانی شنکر ایر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کی بھول ہے وہ دھمکیاں دیکر مذاکرات پر مجبور کر سکے گا، ایران
 

خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں