اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جوآپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپ کی حفاظت بھی کرے گا جبکہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور بشری بی بی کو مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھیں: ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن
خیال رہے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی پر مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن جاری ہے۔ الیکشن 2018 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اب تک 118 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں