لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ وزیراعظم کے لئے مشکلات کھڑی کرے گی ۔
نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے جعلسازی کے ذریعے کیلبری فونٹ والی دستاویز بھی سنگین جرم ہے، جبکہ ظفرحجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ اور طارق شفیع کا بیان بھی وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بن سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاناما کیس کا تاریخی فیصلہکل صبح ساڑھے 11بجے سنایا جائے، اس فیصلہ کو لیکر پاکستانی سیاست میں گہما گہمی شروع ہو چکی ہے جبکہ کئی سیاست دانوں نے کل صبح سپریم کورٹ جانے کا بھی فیصلہ کیا۔
جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعظم کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے، اعتراز احسن
لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ وزیراعظم کے لئے مشکلات کھڑی کرے گی ۔
09:32 PM, 27 Jul, 2017