برطانوی شہزادہ ولیم ایئر ایمبولینس سے مستعفی

09:07 PM, 27 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم فل ٹائم رائل بننے کیلئے ایمبولینس ملازمت سے مستعفی ہوگئے۔ شاہی ذمہ داریوں پر پوری توجہ دینے کیلئے شہزادہ ولیم نے ایئر ایمبولینس پائلٹ کی دن کی ڈیوٹی چھوڑی۔

شہزادہ ولیم نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی شاہی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھانے کیلئے الیٹ انجلیا ائر ایمبولینس کے پائلٹ کے کردار سے مستعفی ہو جائیں گے۔

ولیم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ دن کی ڈیوٹی سے مستعفی ہونے کے بعد وسطی انگلینڈ میں کیمبرج ایئرپورٹ پر رات کی شفٹ میں کام کریں گے۔

مزیدخبریں