انڈے اور پتوں والی سبزیاں دماغ کیلئے مفید

08:57 PM, 27 Jul, 2017

ماہرین کے مطابق پتوں والی سبزیاں اور انڈے دماغ کو صحت مند رکھنے میں کا فی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

دماغ کی تندرستی اور نشونما کے لیے ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو نیوٹریشن سے بھرپور ہو اور دماغ کو توانا رکھے ۔عام طور پر زیادہ تر افراد سبزی اور انڈا کھانا پسند نہیں کرتے جو کہ صحت کیلئے اچھا نہیں ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق ان غذاؤں کی افادیت سامنے آئی ہے۔
امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد کے درمیان لیوٹن لیول بڑ ھتا اور کم ہوتا رہتا ہے۔ لیوٹن ایک مدافعی قوت ہے جو کہ خوراک سے حاصل ہوتی ہے اور اس خوراک میں پتے والی سبزیاں یعنی پالک، بندگوبھی، مولی کے پتے وغیر شامل ہیں جب کہ اس کی وافر مقدار انڈے اور ناشپاتی میں بھی پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق لیوٹن سے یادداشت تیز ہوتی ہے اور دماغی تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے اس کے علاوہ یہ دماغ کی صحت کے ساتھ ساتھ پوری جسمانی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔

مزیدخبریں