کراچی : آئندہ عید الالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد 2“ کے آئٹم سانگ ” کیف و سرور “ کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم نا معلوم افراد 2 کے گانے ”کیف و سرور “ میں ماڈل گرل صدف کنول انتہائی مختصر لباس پہن کر بیلی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جس پر سنجیدہ حلقوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کلچر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔گانے میں تخلیق کاری کا بھی فقدان نظر آتا ہے ، گانے کا انداز بالی ووڈ فلم ایجنٹ ونودکے گانے ” دل میرا مفت کا“ جیسا ہے جس میں کرینہ کپور ایک ساتھی اداکارہ کے ہمراہ مجرا کرتی ہیں جبکہ گلشن گروور اور دیگر منفی کردار میٹنگ میں مصروف ہوتے ہیں اسی طرح کیف و سرور گانے میں بھی نیئر اعجاز دیگر منفی کرداروں کے ہمراہ میٹنگ کر رہے ہیں جبکہ سامنے صدف کنول کا مجرا ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا پاکستانی آئٹم سانگ ’ کیف و سرور‘ پر شدید غصے کا اظہار
07:36 PM, 27 Jul, 2017