پانامہ کیس، فیصلہ کل سنایاجائے گا

07:22 PM, 27 Jul, 2017

پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا.21 جولائی کو محفوظ ہونے والے فیصلے کو کل سنا دیا جائے گا ۔سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی لارجر بینچ صبح 11:30 بجے سنائے گا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی تھی جس دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔

جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 5 رکنی بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جس نے وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے مالی معاملات سے متعلق تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی جسے 60 روز کے اندر رپورٹ جمع کروانی تھی۔

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے 60 روزانہ محنت کے بعد اپنی رپورٹ پر 10 جولائی کو پیش کی جس پر اعتراضات کے حوالے سے سماعت بھی ہوئی تھی اور بعد ازاں 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب کل سنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں