لاہور: لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ثناءنے فلم میں آئٹم سونگ کے لئے 25لاکھ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ایک فلم پروڈیوسر نے فلمسٹار ثناءکو اپنی نئی فلم میں آئٹم سونگ کرنے کے لئے 25لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی مگر ثناءنے یہ کہہ کر انکارکردیا کہ میں خود پر آئٹم گرل کی چھاپ نہیں لگانا چاہتی۔
انہوں نے فلم پروڈیوسر کو مشورہ دیا کہ آئٹم سونگ کی بجائے اگر وہ فلم کے مضبوط اور جاندار سکرپٹ منتخب کرنے کے ساتھ اچھے ہدایتکار اور بہترین ٹیم کے ساتھ فلم بنائیں تو زیادہ اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئٹم سونگ سے فلمیں کامیاب ہونے لگیں تو پھر ہر پاکستانی فلم میں آئٹم سونگ لازم ہوجائے گا۔
اداکارہ ثناءنے آئٹم گرل بننے سے صاف انکار کر دیا
لاہور: لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ثناءنے فلم میں آئٹم سونگ کے لئے 25لاکھ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ایک فلم پروڈیوسر نے فلمسٹار ثناءکو اپنی نئی فلم میں آئٹم سونگ کرنے کے لئے 25لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی مگر ثناءنے یہ کہہ کر انکارکردیا کہ میں خود پر آئٹم گرل کی چھاپ نہیں لگانا چاہتی۔
06:49 PM, 27 Jul, 2017