انڈونیشین صدر کا گرفتاری پر مزاحمت کرنے والے منشیات سمگلروں کو گولی مارنے کا حکم

06:47 PM, 27 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

جکارتہ: انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو نے گرفتاری پر مزاحمت کرنے والے منشیات کے سمگلروں کو گولی مارنے کا حکم دیاہے جس کے بعد ملک بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے صدر پر نکتہ چینی شروع ہو گئی ہے ۔

جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق صدر جوکو ویدودو نے ایک سیاسی جماعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو حکم دے دیا گیا ہے کہ گرفتاری میں مزاحمت کرنے والے منشیات کے سمگلروں کو گولی مار دی جائے اور پولیس منشیا ت کے سمگلروں خسوصاً غیر ملکی سمگلروں کی طرف سے مزاحمت کئے جانے پر انہیں گولی مار  دے ۔

انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ملک سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ثابت قدم رہے اور اپنی کارروائیاں جاری رکھے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیاء میں منشیات کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں اور 5 گرام یا اس سے زائد منشیات رکھنے والے سمگلروں کو سزائے موت دی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں