نئی دہلی: بی جے پی کے کارکنوں اور انتہا پسندہندو ﺅں نے مسلمانوں کو گائے کا گوشت استعمال کرنے سے متعلق سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیاہے ۔ جنونی ہندوﺅں نے مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا بھی کہا ہے ۔
نریندر مودی کے حکومت میں آنے کے بعد مسلمانوں کی زندگیوں میں مشکلیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کی تاریخ رقم ہورہی ہے تو دوسری جانب باقی ریاستوں میں بھی مسلمانوں کا بےدردی سے قتل عام جاری ہے۔ اس سے پہلے چند روز قبل مہاراشٹرمیں انتہا پسندوں نےدن دیہاڑے تلواروں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کوبڑی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔
بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ساتھ دیگراقلیتیں بھی مظالم کی چکی میں پس رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق بھارت میں اس بڑھتی مذہبی انتہاپسند ی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بھارتی وجود مزید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔
انتہا پسند ہندوﺅں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی
05:52 PM, 27 Jul, 2017