سپریم کورٹ کے فیصلے کے دن سیاست چھوڑ دونگا ، نثار علی خان

05:50 PM, 27 Jul, 2017

اسلام آبا د: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دونگا اور پھر الیکشن نہیں لڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میرا تو دل سیاست سے  اچاٹ ہوگیا ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ میرے لیے اپنے حلقے کے لوگ بہت اہم ہیں ۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی سیاست سے بھی علیحدہ ہو جاؤں گا.انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے باز آیا ، ویسے بھی یہ عذاب بن گیا ہے .اب جو سیاست ہے وہ تو بہتان ہے .میں نے عزت کےلیے سیاست کی ہے .

انہوں نے کہا کہ سازش میرے خمیر میں نہیں ،میرے خون میں نہیں.اللہ کرے نوازشریف سرخرو ہوں .پونے دو مہینے سے میری میاں صاحب سے ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں آئے گا تو مبارکباددینےوزیراعظم ہاؤس جاؤں گافیصلہ خلاف آیا تو چٹان کی طرح سب سے آگے ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگرمیری رائےسے متعلق ناگواری گزری توعوام کے سامنے اظہارخیال کرونگا.میرا سب سے بڑا مقصد پارٹی کو قائم ودائم رکھنا ہے.آپ نے صرف اپنا تحفظ نہیں کرنا ملک کا تحفظ کرنا ہے .

انہوں نے سیاسی پارٹیوں ،قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرناہوگا.اداروں سے ہم آہنگی رکھنی ہے اس وقت گہرے بادل پاکستان کے ارد گرد منڈلا رہےہیں .میاں صاحب اگر ہم ہارے بھی تو قوم کو یکجا کریں .لوگ آپ کو غصہ دلائیں گے ،ہمیں گھیرے میں لیا جارہاہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں