تہران : ہمسائیہ ملک ایران کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کھلاڑی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا
ایران میں گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے روح اللہ دشمن زیاری نے بتایا ہے کہ محترمہ الھام سادات اصغری نے بندھے ہاتھوں کے ساتھ تین گھنٹے سے زیادہ عرصے تک خلیج فارس کے کھلے سمندرمیں تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
الھام سادات اصغری نے اسلامی حجاج کے ساتھ کھلے سمندر میں تیراکی کرکے، اطالوی مرد پائیلو کارزری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ گینیزبک کی سائٹ پر تین دیگر ایرانی شہریوں کے نام بھی درج ہیں تاہم ان کی جانب سے دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے انہیں گینیز بک کا سرٹیفیکٹ حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ ان تین افراد میں سے ایک معروف ایرانی فٹبالر اور کوچ علی دایی بھی ہیں۔ جنہیں دنیا بھر کی قومی لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں