سیول : شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے اندرونی معاملات میں دخل اندازی بند نہ کی تو اس پر جوہری حملہ کیا جا سکتا ہے ۔
شمالی کوریا دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تو ہماری جوہری صلاحیتیں امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی ہمارے ایجنڈے پر آسکتی ہے جس پر پیونگ یانگ انتظامیہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔