عرب ممالک جیو پولیٹیکل بدمعاشی کر رہے ہیں ٗ قطر

عرب ممالک جیو پولیٹیکل بدمعاشی کر رہے ہیں ٗ قطر

دوہا : قطر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں بند کرکے ہمیں محصور اور الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی ہے جو سراسر جیوپولیٹکل بدمعاشی ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی نے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے کہا کہ دنیا میں قدرتی گیس کے تیسرے بڑے ذخائر اور مشرق وسطی کی دو بڑی طاقتوں سعودی عرب اور ایران کے پڑوس میں واقع ہونے کے باعث قطر انتہائی اہم جغرافیائی پوزیشن کا مالک ہے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت کے ساتھ قطر کی سمندری حدود بھی ملتی ہیں۔اس اہم جغرافیائی پوزیشن کے سبب قطر کو دیگر خطرات کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے خاص دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔

عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ ان کا ملک اپنے ہمسایہ عرب ملکوں کی جیوپولیٹک بدمعاشی کا نشانہ بنا ہوا ہے اور سعودی عرب نے دوحہ کے خلاف جیوپولیٹکل دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی ہے جو قطر کے ساتھ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا سبب بن گئی۔