ملازمین کے جسموں میں مائیکرو چپ لگانے کا منصوبہ

04:46 PM, 27 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک : امریکہ کی ایک کمپنی اپنے ملازمین میں مائیکرو چپ لگوائے گی،  50 سے زائد ملازمین نے چپ لگوانے کیلئے خوشی خوشی حامی بھر   لی ہے۔

وسکونسن کی تھری سکوائر مارکیٹ کمپنی نے اپنے ملازمین کو یہ منفرد پیشکش کی ہے جس میں یکم اگست کو 50 سے زائد ملازمین میں چاول کے دانے کے برابر مائیکرو چپ لگائی جائے گی۔

ملازمین چپ لگنے کے بعددفتر کا دروازہ، پرسنل کمپیوٹر اور وینڈنگ مشین محض ہاتھ پھیرنے پر آپریٹ کر سکیں گے۔

یورپ میں موجود اس ٹیکنالوجی کا استعمال امریکہ میں پہلی بار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں