انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے طلاق کی وجوہات بیان کر دیں

02:46 PM, 27 Jul, 2017

امر یکہ:انجلینا جولی نے پہلی دفعہ اپنی براڈ پٹ سے طلاق کی وجوہات بیان کر تے ہوئے کہا کہ ا ن د ونوں کے درمیان حالات بہت خراب ہوگئے تھےاوررہن سہن میں فرق ہو نے کہ باعث ایک ساتھ رہنا بھی نا ممکن ہوتا جا رہا تھا جس کے باعث ان دونوں کو اپنے راستے علیحدہ کر نے پڑے۔


انجلینا جولی نےطلاق سے ان کے بچوں پر ہونے والے اثرات پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے بچے بہت مضبوط ہیں اور وہ ان کی بہترین پرورش کے لیے کوشاں ہیں۔


یاد رہے کہ طلاق کے معا ملے کے دوران   ان کو بیلز پالسی نامی بیماری نے آگھیرا جس کے باعث ان کی طبیعت بہت ناسا ز ہوگئی تھی لیکن اب وہ مکمل صحت یاب ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں