اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں کیونکہ اقامہ بھاگنے کا آسان راستہ ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چند وزراء کی بددیانتی حیرت انگیز ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی یہ حیرت کی بات ہے جو پیسوں کے لیے ان کی لالچ سے واقف ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یواے ای کا مرکزی بینک کھاتہ داروں اور اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں تاہم بین الاقوامی معاہدے کے تحت یو اے ای کا مرکزی بینک غیر ملکیوں کے اکاونٹ کی تفصیلات دینے کا پابند ہے۔
یاد رہے وزیراعظم نواز شریف کے اقامہ کے بعد گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر دفاع خواجہ آصف کے اقامے منظر عام پر آئے۔ خواجہ آصف کو اقامہ 25 مئی 2011ء کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 23 مئی 2012ء کو ختم ہوئی۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر احسن اقبال اعتراف کیا کہ وہ مدینہ منورہ میں 2004 سے 2006 تک کام کرتے رہے ہیں۔ کام چھوڑنے کے بعد بغیر کسی تنخواہ کے اقامہ ان کے پاس رہا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں