ممبئی:اداکارہ اور سنگر سوچیترہ کرشنہ مورتی نےسماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھاجس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4افراد کو گرفتاکر لیا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو دلی رنج ہے ہمارا معاشرہ عورت کی عزت کرنا نہیں جانتا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوچیترہ کرشنہ مورتی نے اذان کے متعلق ٹویٹر پر نامناسب بیان دیا تھا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صبح5بجے کی اذان ان کو نہ صرف ناگوار گز رتی ہےبلکہ صبح کی اذان کے باعث ان کی نیند خراب ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا تھا ان کو خدا کی یاد دہانی کے لیےلائوڈسپیکر کی ضرورت نہیں ہے ۔تاہم ان کے اس بیان کے بعد ان کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنا یا گیابلکہ ان کے خلاف ٹوٹیر پر نامناسب ٹویٹ بھی کی گئیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں