سونیل گروور نے" کپل شرما شو" چھوڑ کر اپنی فیس بڑ ھا دی

11:36 AM, 27 Jul, 2017

نئی دہلی: سنیل گروور نے " کپل شرما شو" چھوڑ نے کے بعد اپنی فیس دگنی کردی ہے۔بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مشہور کامیڈین  سنیل گروورنےاپنی فیس7-8 لاکھ سے بڑھا کر13۔14لاکھ کردی ہے۔

سینل گروور نے کہا کہ اب وہ کسی بھی شو یا چینل میں مستقل کام نہیں کریں گے بلکہ وہ شوز میں مہمان خصوصی کے طورِ پر شرکت کریں گےجبکہ وہ سونی ٹی وی کے نئے شو کامیڈی کمپنی میں مختلف کردار ادا کرتے بھی نظر آئیں گے۔


جہاں ایک طرف کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان سرد جنگ تا حال ختم ہوتی نظر نہیں آرہی وہاں دوسری طرف " کپل شرما شو"کی دن بہ دن ریٹنگ بھی گرتی جا رہی ہے۔تاہم کپل شرما اپنے شو کی ریٹنگ کو لے کر کافی پریشان نظر آرہے تھے لیکن کیکو شردھا اور چندن پرابھارکر کی شو میں واپسی سے ریٹنگ بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔


یاد رہےگزشتہ دنوں کپل شرما طبعیت خراب ہونے کے باعث دو شوز ریکارڈ نہیں کر پائے تھے لیکن حالیہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دوبارہ شو  کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں