اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حنیف عباسی نے انہیں منشیات فروش کہنے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جو انہوں نے لال حویلی میں خود وصول کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا حنیف عباسی کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا اور ان پر منشیات فروش ہونے کے الزام پر قائم ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا 3 اگست کو عدالت میں پیش ہو کر ثابت کروں گا کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے۔ یاد رہے کہ حینف عباسی نے شیخ رشید پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا تھا جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ حنیف عباسی کی درخواست پر متعلقہ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 3 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں