لیہ: پنچایت نے مبینہ طور پر 10 سالہ لڑکی کا نکاح کرا دیا

09:54 AM, 27 Jul, 2017

لیہ: پنچایتی فیصلے زندگیاں برباد کرنے لگے۔ ایک اور کمسن لڑکی پنجایت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئی۔ یہ شرمناک واقعہ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کی نواحی بستی درکھان میں پیش آیا۔ حاجی افضل کی بیٹی کو رشید منجوٹھہ کے بیٹے عثمان نے بھگا کر شادی کر لی۔

معاملہ پنجایت میں پہنچا تو پنجایت نے بدلے کے طور پر عثمان کی دس سالہ بہن کا نکاح بھاگ کر جانے والی لڑکی کے بھائی سے کرا دیا۔ دوسری جانب لڑکی کے والدین کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی جوان ہے اور انہوں نے باہمی رضامندی سے کیا ہے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں