پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کا تحریری جواب تیار، مذاکرات کا چوتھا دور کل شروع ہوگا

پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کا تحریری جواب تیار، مذاکرات کا چوتھا دور کل شروع ہوگا

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور کل سے شروع ہو رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی نے ایک تحریری جواب تیار کر لیا ہے، جو مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومت کو تحریری طور پر جمع کرائے تھے، جس پر حکومتی کمیٹی نے تفصیلی غور کیا اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اپنا تحریری جواب تیار کیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات آئی تو اس میں ججز کی تقرری کسی کی مرضی سے نہیں کی جائے گی، بلکہ یہ عمل مکمل طور پر آزاد اور شفاف ہو گا۔ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو وہ چوتھے دور میں شریک ہو کر مذاکرات کا حصہ بنے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی جواب پیش کیا جائے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اگر وہ شریک نہیں ہوتے تو حکومتی کمیٹی اپنا جواب اسپیکر کے حوالے کر دے گی۔

مصنف کے بارے میں