پی ٹی آئی کے ارکان کل کی میٹنگ میں شریک نہ ہوئے تو کمیٹی تحلیل کر دی جائے گی، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کے ارکان کل کی میٹنگ میں شریک نہ ہوئے تو کمیٹی تحلیل کر دی جائے گی، عرفان صدیقی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے ارکان کل کی میٹنگ میں شریک نہ ہوئے تو سپیکر کمیٹی کو تحلیل کر دیں گے۔

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کو چوک چوراہوں پر لے آ کر پیچیدہ بنا دیا ہے اور یہ غیر یقینی صورتحال ہے کہ وہ کل کی میٹنگ میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ اگر پی ٹی آئی اجلاس میں شریک نہیں ہوتی تو اسپیکر کمیٹی کو تحلیل کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مذاکرات کا عمل مکمل ہو گا تو حکومتی کمیٹی بھی تحلیل ہو جائے گی۔ اگر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری نہیں رہتا تو مذاکراتی کمیٹی کا کوئی مقصد نہیں رہے گا۔
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا

عرفان صدیقی نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ مشترکہ اعلامیے میں "سیون ورکنگ ڈے" کی شرط رکھی گئی تھی، لیکن تین اجلاسوں میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ سات دن کے اندر مطالبات نہ مانے جائیں تو الگ ہو جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں