پاکستان میں سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہو گیا

پاکستان میں سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 767 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں