کیلیفورنیا:دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی طلاق کو سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور دکھ بھرا تھا۔
بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "طلاق نے میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا پیدا کیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دونوں کے لیے یہ ایک مشکل اور تکلیف دہ مرحلہ تھا۔"
بل گیٹس نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ یہ امید رکھتے تھے کہ ان کی شادی بھی ان کے والدین کی طرح کامیاب ہو گی، جنہوں نے 45 سال ایک ساتھ گزارے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ "جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا، لیکن جب ہم ایک ساتھ تھے تو میں اور زیادہ کامیاب ہوا۔" میلنڈا گیٹس نے بھی اس طلاق کو ایک مشکل تجربہ قرار دیا تھا۔ دونوں کی 27 سالہ رفاقت کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔