12 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: وسیم اختر اور دیگر ملزمان بری

12 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: وسیم اختر اور دیگر ملزمان بری

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز گورچائی کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 12 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، کارکن اعجاز گورچائی اور عمیر صدیقی کو بری کر دیا۔

ملزمان کے وکیل مشتاق اعوان ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیے گئے۔ وکیل نے کہا کہ وسیم اختر اور دیگر کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کو بری کیا جائے۔

2007 میں ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں استغاثہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے مرکز پر میٹنگ کر کے روڈ بند کرنے کی ہدایت کی تھی اور دیگر ملزمان کو جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیوں کی ذمہ داری دی تھی۔

مصنف کے بارے میں