سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 1 فیصد کی کمی کر دی

سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 1 فیصد کی کمی کر دی

کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرحِ سود میں 1 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرحِ سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دی گئی ہے۔

جمیل احمد نے مزید کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے، اور معاشی اعشاریے مثبت دکھائی دے رہے ہیں۔ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی واقع ہوئی ہے، جو اس فیصلے کی بنیاد ہے۔

مصنف کے بارے میں