جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت کر لی

جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت کر لی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کر لی۔ آئینی بنچ میں کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ وہ اس کیس کو نہیں سن سکتیں اور اس کی وجوہات بعد میں فراہم کریں گی۔ اٹارنی جنرل نے کیس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی، جبکہ وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں تنازعہ ہے اور اختیارات سے متعلق ایک آرڈر بھی آیا ہے، اس لیے دیوان موٹرز کیس کو جلد سنا جائے۔

جسٹس امین الدین خان نے اس پر کہا کہ کیس کل ہی سن لیا جائے گا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ اس کیس سے الگ ہونے کی وجوہات بعد میں دیں گی، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ اپنی وجوہات دے دیں۔

مصنف کے بارے میں