کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 596 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔