سینیٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے اور اس کا 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے میں اہم بلز شامل ہیں، جن میں "مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025" اور "لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025" متعارف ہوں گے۔ اس کے علاوہ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سینیٹ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی پر بھی بحث کی جائے گی، خصوصاً ملک کے ایئرپورٹس پر اس کی کارکردگی کو زیرِ بحث لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔اس اجلاس میں "اڑان پاکستان" پلان پر بھی بحث کی جائے گی، جس کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی اور پبلک پالیسی میں بہتری لانا ہے۔

مصنف کے بارے میں