ملک بھر میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جس کے مطابق بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آئیں گے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں رات کے اوقات میں شدید سردی کا سامنا ہوگا۔

سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں دھند کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہوگا، تاہم بالائی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں