سپریم کورٹ :ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس

سپریم کورٹ :ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں توہین عدالت کی کارروائی سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

 دو رکنی بنچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی، لہٰذا ان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا، جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اس پر فل کورٹ تشکیل دیں اور مزید کارروائی کریں۔

مصنف کے بارے میں