ملتان: گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ملتان: گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ملتان : ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے ایل پی جی باؤزر میں دھماکہ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد باؤزر میں آگ لگ گئی اور اس کے ٹکڑے قریبی آبادیوں پر جا گرے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 10 سے زائد ریسکیو گاڑیاں اور فوم کا استعمال کیا گیا۔ سی پی او ملتان صادق علی نے بتایا کہ ایل پی جی باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ ہوئے اور جانور بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کا اخراج ابھی تک جاری ہے، جس کی وجہ سے علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی سمیت 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 13 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جائے حادثہ اور اطراف میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں