جمہوریت اور امن کے ذکر میں ولی خان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا:ایمل ولی خان

 جمہوریت اور امن کے ذکر میں ولی خان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا:ایمل ولی خان

کراچی :عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی خان کی تاریخ آزاد ہے، جس پر لوگ پی ایچ ڈیز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور امن کے گیت گائے جائیں تو ولی خان کا ذکر لازمی ہوگا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی کی سیاست ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، لیکن پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کبھی نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سب کے سامنے ہیں، لیکن عوام کو ان کے حقوق کبھی نہیں دیے گئے۔

انہوں نے جلسے کے شرکاء کے ڈسپلن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثال بن چکا ہے۔ جلسے میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار احمد اور شاہی سید نے بھی خطاب کیا۔