عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا،ہمارا حق چھینا جارہا ہے :بانی پی ٹی آئی 

06:21 PM, 27 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کاکہنا ہےکہ   عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ    عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔

میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں، میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ہمارا حق چھینا جارہا ہے، ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔

 نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔انہوں نے  کہا ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے؟ ہماری انسانی حقوق سےمتعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے، اس کو نہیں سنا جا رہا۔

مزیدخبریں