بھارتی کمپنی ٹاٹا اور فرانس کی ایئر بس میں ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا اہم معاہدہ

 بھارتی کمپنی ٹاٹا اور فرانس کی ایئر بس میں ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا اہم معاہدہ

ممبئی :بھارت کی ٹاٹا اور فرانس کی ایئربس مل کر ہیلی کاپٹر تیار کریں گی۔ فرانسیسی صدر کے دورہ بھارت کے درمیان  طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں  ایچ 125  ہیلی کاپٹر تیار کریں گی۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نئی دہلی میں اس بات کا معاہدہ کیا تھا۔


ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ونے کواترا  کاکہنا ہے کہ  ہندوستان کے ٹاٹا گروپ اور فرانس کی ایئربس نے مل کر سویلین ہیلی کاپٹر بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان  کاکہنا ہے کہ اس معاہدے پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہندوستان کے جاری سرکاری دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔ٹاٹا اور ایئربس پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں سی 295  ٹرانسپورٹ طیارے بنانے میں تعاون کر رہے ہیں۔


ایئربس  نے ہیلی کاپٹروں کے لیے فائنل اسمبلی لائن (FAL) کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  تیار کردہ مشینیں ہندوستان کے کچھ پڑوسی ممالک کو بھی برآمد کی جائیں گی۔ ایف اے ایل  ترتیب دینے میں 24 مہینے لگیں گے اور اس کی ترسیل  2026 میں شروع ہونے کی امید ہے۔


روس کے بعد فرانس ہندوستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو چار دہائیوں سے اپنے لڑاکا طیاروں پر انحصار کرتا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں