ریاض: امارات کےسکولوں کے طلبا میں ڈیجیٹل ڈیوائسز کی مقبولیت بڑھ گئی ہے ۔سکولوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امارات کے سکولوں میں بھی ڈیجیٹیل ڈیوائسز کا بھرپور استعمال ہورہا ہے۔
طلبا ان کو تعلیمی مراحل میں آسانی اور مستقبل کے پراجیکٹس کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ ٹیکنالوجی کا استعمال امارات ہر شعبے میں کووڈ کے بعد سے بڑھ گیا ہے ۔اماراتی طلبا کے بیگ میں ا ب سکول کی کتابیں نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ ہوتا ہے ۔ اس کی مدد سے وہ اپنے سکول کے پراجیکٹ مکمل کرتے ہیں۔
سکول کے طلبا کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اب ہم ماضی کی طرح کتابیں نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ ساتھ رکھتے ہیں ، اس طرح سیکھنے کا مواد سرچ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ طلبا کے نزدیک ٹیکنالوجی کامثبت استعمال زیادہ اہم ہے کیونکہ غلط مواد کی وجہ سے طلبا کی ذہنیت سازی منفی ہوتی ہے، اس سے بچائو میں اساتذہ کا کردار موثر اور اہم ہوتا ہے۔