ٹیلر سوئفٹ  ڈیپ فیک کاشکار، تصویر وائرل 

04:18 PM, 27 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: ہالی و ڈ کی گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ ڈیپ فیک کا شکار ہوگئیں، ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   ان کی ڈیپ فیک تصویر میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی  ہے۔یہ تصویر ٹویٹر ایکس پر وائرل ہورہی ہے۔ تاہم ان کے مداح ان کے حق میں  کمنٹس کررہے ہیں ۔

اس کے لیے مداح ان کو سپورٹ کرنے کے لیے  ہیش ٹیگ پروٹیکٹ ٹیلرسوئفٹ   کو پروموٹ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ  پچھلے کچھ  برسوں  میں واضح ڈیپ فیکس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ایسی تصاویر بنانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی زیادہ قابل رسائی اور استعمال میں آسان ہو گئی ہے۔

2019 میں اے آئی فرم ڈیپ ٹریس لیبز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا زیادہ تر شکار  ہالی وڈ کے اداکار ہیں۔


اس بارے میں ٹویٹر ایکس انتظامیہ کاکہنا ہےکہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے  اوراس قسم کی مواد کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے ۔تاہم گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اس  معاملے میں کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔

مزیدخبریں