اسلام آباد:لوڈ شیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل متاثر ہو نے کے خدشہ پر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کے عام انتخابات میں پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابقالیکشن کمیشن نے واپڈاحکام کوہدایت جاری کہ 8فروری عام انتخابات کو پولنگ کے دوران ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کی جائےاوراعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔
مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔