کراچی : عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اورسابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو منافقوں نے گھیر لیا تھا، ان سے ملاقات کرانے کے بھی پیسے لیے جاتے تھے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر سیف اللہ ابڑو کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے لکھا کہ دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ عمران خان کو منافقوں نے گھیر ے میں لے لیا تھا۔منافقوں کے اس ٹولے نے تین چیزیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ منافقین نے ہر اس شخص کو خان سے دور کر دیا جو تصویر کے دوسرے رُخ دیکھ کر خان صاحب سے اختلافِ راے کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتا۔ یہ لوگ گینگ بنا کر ایسے مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر خان صاحب کو گمراہ کرتے رہے۔
دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 27, 2024
عمران خان کو منافقوں نے گھیر ے میں لے لیا تھا۔
منافقوں کے اس ٹولے نے تین چیزیں کیں:
1 - ہر اس شخص کو خان سے دور کر دیا جو تصویر کے دوسرے رُخ دیکھ کر خان صاحب سے اختلافِ راے کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتا۔
یہ لوگ گینگ بنا… pic.twitter.com/7bcTL03bYi
علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن تو بڑی باتھ ہے، ان میں سے بعض تو خان صاحب سے میٹنگ کروانے کے لیےبھی پیسے پکڑتے تھے۔ جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، اس کی پیشن گوہی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منافقوں کا ٹولا، اُن سب کو پروموٹ کرتا جو خان صاحب کے سامنے صرف “جی سر” بولتے جو بھی جانے یا انجانے میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا، اُس کی آواز کو زور و شور سے پروموٹ کرتے ۔
علی حیدر زیدی نے مزید لکھا کہ صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پے اسُ وقت جب اختلافات زیادہ ہوں، شورہنگامہ برپا ہو، علم کی کمی ہو اور دلیل کی کوئی اوقات نا رہے۔24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشا خاموشی سے دیکھ رہا ہوں لیکن اِس دوران ایک کے بعد ایک، یہ سب خود بےنقاب ہو رہے ہیں۔