مسلم لیگ ن آفس حملہ کیس:صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مسلم لیگ ن آفس حملہ کیس:صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پی ٹی آئی امیدوار  صنم جاوید کی مسلم لیگ ن آفس جلانے کے کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، 29 جنوری کو ضمانت پر فیصلہ سنائیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کی مسلم لیگ ن آفس جلانے کے کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت پر کاروائی مکمل ہو گئی۔ عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے  کیس کی سماعت کی اورصنم جاوید  کی ضمانت پر فیصلہ سنانےکے لیے آئندہ سماعت  29 جنوری تک ملتوی کر دی۔

صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا  ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔ 

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا نو مئی کے مقدمات عام  گامے ساجھے کیسز نہیں  نو مئی کو ریاست پر منظم حملہ ہوا ملک پھر  میں نو مئی کی 1300 ایف آئی آرز درج ہیں۔ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ  پر اکسایا۔ ملزمہ نے خود بھی پٹرول بم پھینکے۔مقدمہ کا چالان بھی جمع ہو چکا ہے کیس کا کچھ دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ 

یاد رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔صنم جاوید مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مصنف کے بارے میں