چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 47 سینئر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

12:56 PM, 27 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا اور ہتک آمیز مہم چلانے پر ایف آئی اے کی جانب سے سیرل الیمیڈا سمیت  47 سینئر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو طلب کر کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مختلف صحافیوں اور یوٹیوبرز کو طلب کر لیا گیا۔ مختلف صحافیوں کو 31 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی جس کی تحقیقات کیلئے حکومت نے کمیٹی بنائی تھی اور  کمیٹی کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ 

مزیدخبریں