غیر شرعی نکاح کیس: مفتی سعید، خاور مانیکا، عون چوہدری سمیت دیگر گواہان کے خلاف مقدمہ کی درخواست مسترد

12:10 PM, 27 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کے گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں مفتی سعید، خاور مانیکا، عون چوہدری سمیت دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے 22 اے کی درخواست مسترد کی۔

واضح رہے کہ درخواست گزارایڈووکیٹ وسیم تھہیم نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مزیدخبریں