لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 29 جنوری کے لئے سماعت مقرر کردی ۔
جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کاروائی کے جیل ٹراٸل کو چیلنج کررکھا ہے اورت درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔