حیدرآباد:سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔جامشورو میں کارروائی کے دوارن طلبا کی ریاست مخالف ذہن سازی کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جامشورو میں کارروائی کرکے دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔دہشتگرد کے قبضے سے 600 گرام سے زائد خطرناک بارودی مواد برآمد ہوا اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد سے بھاری مقدار میں ریاست مخالف پمفلٹس اور بینرز بھی قبضے میں لئے گئے۔دہشت گرد طلبا کی ریاست مخالف ذہن سازی کے منصوبے پر بھی کام کررہا تھ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد نے انتخابات کے روز تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔