عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

گرفتاری کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو سکے

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ساتوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کر دیں

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے، عبوری ضمانتوں کے دوران انہیں ایک کیس میں سزا ہوئی، عمران خان گرفتاری کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو سکے، عدم پیشی کی وجوہات ٹرائل کورٹ کے علم میں لائی گئیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ہائیکورٹ نے تحریرے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کو 6 فروری تک ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت  نے کہا  بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جائے۔ تیس جنوری کو درخواست گزار کے وکلا  انسداد  دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں