لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو بارشوں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
ترجما ن پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 31 جنوری پنجا ب کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات کے علاقوں میں 27 سے 31 جنوری ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ برف باری کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، گجرانوالا ، لاہور ، نارووال ،منڈی بہاﺅالدین ،میانوالی اور سرگودھا میں 30اور 31 جنوری بارش ہوگی ۔ مری اور گلیات میں برف باری سے سڑکوں کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے ۔
ترجمان پی ڈ ی ایم اے نے الرٹ جاریہ کر دیا کہ سیاحو ں کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ موسمی صورتحال چیک کئے بنا سفر مت کریں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کے امکانات ہیں جس سے سڑکیں بلاک ہو سکتی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام کے لیے ہدایات جاری کیں کہ اچانک سردی کی شدت میں اضافے سے بچاؤ کیلئے تیار رہیں ۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔صوبائی اور قومی اداروں کے درمیان چوبیس گھنٹے معلومات کے تبادلے کا نظام موجود ہے ۔ ریسکیو ادارے موسمی صورت حال کے پیش نظر چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔مین سٹریم اور لوکل میڈیا کے ذریعے بھی معلومات عوام الناس تک پہنچائی جار ہی ہیں۔انتظامیہ کو بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریفک پولیس کو فوگ سمیت موسم بارے باقاعدگی سے اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔